حیدرآباد۔31۔جنوری (پریس نوٹ) وزیراقلیتی بہبودوقف و اردو اکیڈیمی جناب محمد احمد اﷲ ہفتہ‘ یکم فروری کو11:30بجے دن حج ہاوز نامپلی حیدرآباد میں حج2014کے درخواست فارم جاری کریں گے ۔ فارموں کے اجراء
کی تقریب میں عوامی شخصیتیں اور اعلی سرکاری حکام شرکت کریں گے۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر آندھراپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے اعلان کیا ہے خانہ پری کردہ حج درخواستیں15مارچ 2014تک قبول کی جائیں گی۔